حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتکاروں کیلئے سیمینار کا انعقاد

حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتکاروں کیلئے سیمینار کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے ضلعی انتظامیہ ہر ی پور کے تعاون سے کاروباری آسامی پیداکرنے اور صنعتکاروں کی سہولیات کیلئے ایک سیمینار منعقد کیا جس میں 100سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ شرکاء میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اسپیشل اسسٹنٹ عبدالکریم خان، سابق صوبائی وزیر صنعت یوسف ایوب، آر پی او ہزارہ، ڈی سی ہر ی پور کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر، ڈی پی او ہر ی پور ڈاکٹرزاہد اللہ خان، سپرنٹنڈنٹ ا نجینئرپیسکو ہزارہ، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ہری پور،کے پی ازدمک بورڈ ممبر حاجی افتخار، ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس کے صدر، بورڈ آف انوسٹمنٹ کے نمائندگان، کے پی بی او آئی ٹی، لیبر ڈیپارٹمنٹ، چیف ٹی ایم اے ہر ی پور، ای پی اے، مائینز اینڈ منرلز، حطار انڈسٹریل ایسوسی ایشن اور خیبرپختونخوا کے دیگر کاروباری حضرات خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اپنی نوعیت کے اس سیمینار میں تقاریر سے بالاتر اس تقریب کی خصوصیت اس بات کامظہر تھی کہ شرکاء نے ایک دوسرے سے براہ راست بات چیت اور صحت مندانہ بحث کے ذریعے کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے مواقع اور سرمایہ کاری کی سہولیات کے مختلف مسائل کو اجاگر کیا۔ صنعت کاروں کو درپیش مسائل اور ان کا ممکنہ وقت میں حل غور طلب رہے اس حوالے سے کی پی ازدمک ان محکموں جہاں پر ایسے مسائل کے حل میں تاخیر ہو بروقت حل کرنے میں بھرپور مدد فراہم کریگا۔ اسپیشل اسسٹنٹ انڈسٹریز عبدالکریم خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صنعتکاروں کے درپیش مسائل کو حل کرنے کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور صوبے میں سرمایہ کاری کی سہولیات کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔