تمام ہائیڈروپاور منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے: حمایت اللہ خان

تمام ہائیڈروپاور منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے: حمایت اللہ خان

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)مشیر توانائی و برقیات حمایت اللہ خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ہائیڈرو پاور منصوبوں میں میرٹ اور قانون کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید پراجیکٹس پر کام کا آغاز کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک اعلیٰ سطح ہائیڈرو پاور منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ شمائل بٹ، سیکرٹری توانائی و برقیات محمد زبیر، ایڈیشنل سیکرٹری ظفرالاسلام، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس،ڈائریکٹر KPRA اورچیف پلاننگ آفیسر زین اللہ شاہ نے شرکت کی. مشیر توانائی نے کہا کہ تمام ہائیڈرو پاور منصوبوں میں شفافیت اور قانونی معاملات کو مدنظر رکھا جائے گا اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شمائل بٹ نے مشیر توانائی و بر قیات حمایت اللہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سیکرٹری توانائی محمد زبیر نے کہا کہ تمام ہائیڈرو پاور منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر