صوابی،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،3 منشیات فروش،7 مشتبہ گرفتار

  صوابی،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،3 منشیات فروش،7 مشتبہ گرفتار

  



صوابی (بیوروپورٹ )صوابی پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کرکے 3منشیات فروش،جرائم پیشہ افراد،قانون شکنی کرنے والوں سمیت 70مشتبہ افراد گرفتار شراب،اسلحہ،منشیات برآمدکر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد (QPM) کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی صوابی جانزادہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صوابی انسپکٹر جواد خان بمع بھاری نفری پولیس،ایلیٹ فورس،آر آر ایف،ڈی ایس بی سکواڈ،لیڈیز کنسٹبلز،سی ٹی ڈی سکواڈ نے تھانہ صوابی کے مختلف علاقہ جات،مانیری،پیر تاب بانڈہ،سلیم خان،پنج پیر،باجا،بام خیل و دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں سرچ آپریشن کے دوران 3 منشیات فروش،جرائم پیشہ اورقانون شکنی کرنے والوں سمیت 70 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا دوران آپریشنز ملزمان کے قبضے سے 37لیٹر شراب،2کلو چرس 03عدد پستول مختلف ساخت کے کارتوس اور 800گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کیے،آپریشنز کے دوران20مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے،جرائم پیشہ عناصر کے گھروں پر بذریعہ لیڈی کنسٹبلز چھاپے مارے گئے،پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے45موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور مشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیا جس میں متعدد افراد کو زیر دفعہ 107/151 CrPC کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ حراست میں لیے گئے بعض مشکوک افراد کی ویریفیکشن کلیئر ہونے پر چھوڑے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...