بلاول بھٹو سے خیبرپختونخوا کے صدر محمد ہمایوں خان کی ملاقات

بلاول بھٹو سے خیبرپختونخوا کے صدر محمد ہمایوں خان کی ملاقات

  



پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیاقت باغ کے کامیاب جلسے میں خیبرپختونخوا کے جیالوں کی کثیر تعداد کی شرکت پر پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایوں خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ہدایات جاری کی ہے کہ پارٹی کو اسی ڈگر پر کارکنان کی حمایت کے ساتھ چلایا جائے۔ گزشتہ روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایوں خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر لیاقت باغ میں ہونے والے کامیاب جلسے کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا کی جیالوں کی جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پارٹی قیادت پر اظہار اطمینان کیااور پارٹی قیادت کو ہدایات جاری کی کہ مستقبل میں بھی پارٹی کارکنان کی مدد سے پیپلز پارٹی کو خیبرپختونخوا میں منظم فعال رکھا جائے پیپلز پارٹی کارکنان تیار رہے 2020 الیکشن کا سال ہوگا معاضی میں بھی فوجی امروں کو پیپلز پارٹی نے گھر بھیجا اب سلیکٹڈ امر حکومت کو بھی گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...