اے این پی کی چغرزئی میں نو سالہ بچی کی قتل کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس

  اے این پی کی چغرزئی میں نو سالہ بچی کی قتل کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس

  



پشاور (سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردار حسین بابک نے بونیر کے علاقے چغرزئی میں نو سالہ معصوم بچی کی بہیمانہ قتل کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کی توجہ اس طرف مرکوز کرائی ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے نے صرف علاقے کے لوگوں کی نہیں بلکہ ساری انسانیت کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ صوبائی اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے ان کو مثالی سزا دی جائے تا کہ آئندہ ایسے درندوں کو ایسے سفاک حرکت کی ہمت نہ ہو

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...