کوہاٹ، کل تحریک لبیک یارسول اللہ یوم تحفظ قرآن منائے گی

کوہاٹ، کل تحریک لبیک یارسول اللہ یوم تحفظ قرآن منائے گی

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) عالم کفر کی جانب سے آئے روز قرآن کریم کی گستاخیوں کے خلاف تحریک لبیک یا رسول اللہ تین جنوری کو ملک بھر میں یوم تحفظ قرآن منائے گی یہ ٹوٹے پھوٹے دینی مدارس ہی ہیں جو انتہائی دشوار ترین حالات میں بھی اللہ تعالیٰ کے سچے دین کی سرحدوں پر پہرا دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے صوبائی صدر امیر ناموس رسالت علامہ سید ظفر علی شاہ بنوری نے جامعہ مہریہ زرگران بازار میں جلسہ دستار فضیلت کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم اس سچے دین کی ماننے والے ہیں جس کو سیکھنے والے کو اللہ تعالیٰ نے قدم قدم پر ثواب لکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ میدان حشر میں اربوں کھربوں ڈالر نہیں صرف رب العالمین کا قرآن کام آتا ہے دینی مدارس کے ساتھ تعاون کی ترغیب دلاتے ہوئے آپ کا کہنا تھا کہ اگر ان مدارس کے ساتھ ہم اور آپ تعاون نہیں کریں گے تو کیا ان کے ساتھ ہندو اور غیر مسلم تعاون کریں گے لہٰذا ان مدارس کے دست و بازو بنیں اور دین اسلام کے دفاع اور اپنی آخرت کو سنوارنے کے لیے غفلت کا شکار نہ ہوں اور ان دینی مدارس کے ساتھ بھرپور جانی اور مالی تعاون کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...