بنوں، واپڈاملازمین کا تنخواہوں میں تاخیر، بینک منیجر کیخلاف مظاہرہ، بجلی منقطع

بنوں، واپڈاملازمین کا تنخواہوں میں تاخیر، بینک منیجر کیخلاف مظاہرہ، بجلی ...

  



بنوں (بیورورپورٹ)واپڈا ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیری خربوں کے خلاف واپڈا والوں نے حبیب بینک بنوں کی بجلی منقطع کرتے ہوئے بینک منیجر کے خلاف بینک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حبیب بینک کے ریجنل آفس بنوں کے منیجروں کے تبادلے کا مطالبہ کیاپہلے واپڈا کالونی میں سینکڑوں ملازمین نے احتجاج کیا بعد میں درجنوں واپڈا ملازمین پیدل حبیب بینک پہنچ گئے جہاں احتجاج کیا اور مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین ڈویژن ون کے چیئرمین سجاد علی شاہ،ڈویژن ٹو چیئرمین ملک غلام علی خان،سیکرٹری ڈویژن زاہد اللہ شاہ،چیئرمین کینٹ سب ڈویژن راستہ باز خان،چیئرمین ریونیو پیر صابر شاہ،چیئرمین اربن حسن علی شاہ ودیگر رہنماؤں نے کہا کہ واپڈا ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں کروڑوں روپے ہر مہینے کی28تاریخ کو حبیب بینک منتقل کئے جاتے ہیں لیکن بینک منیجر اس پر کاروبار کرتا ہے اور اپنے نمبر بڑھانے کیلئے ملازمین کوچیک دینے کے بجائے بینک کے چکر لگواتے ہیں لہذا ہم واپڈا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واپڈا ملازمین کا اکاؤنٹ میزان بینک منتقل کیا جائے اور متعلقہ حبیب بینک کے منیجروں کا یہاں سے تبادلہ کیا جائے انہوں نے دھمکی دی کہ واپڈا ملازمین نے گذشتہ رات بینک کی بجلی کاٹی ہے لیکن اگر ہر مہینے بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو ہم مستقل طور پر بینک کی بجلی کاٹ دیں گے اور احتجاجی تحریک بھی چلائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...