غریب لوگوں کی خدمت اولین ترجیح ہے،افتخار اللہ جان

  غریب لوگوں کی خدمت اولین ترجیح ہے،افتخار اللہ جان

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ) غریب لوگوں کے خدمت اولین ترجیح ہے۔زکواۃ کی منصفانہ تقسیم کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ لو کل کمیٹیوں کے چیئرمینز اپنے اپنے علاقوں میں سروے کرتے ہیں اور اسی سروے کے مطابق مستحق افراد میں زکواۃ چیک تقسیم کی جاتی ہے تاکہ حق دار کو انکا حق دیا جائے اور کسی کے حق تلفی نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار نو تعینات ڈسٹرکٹ زکواۃ چیئرمین افتخاراللہ جان نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکواۃ افیسر شاہ حسن خا ن،شاہ فیصل و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔افتخار اللہ جان نے مزید کہا کہ غریب اور علاج کے استطاعت نہ رکھنے والے مریضوں کو مختلف بیماریوں میں مفت علاج کی فراہمی کے لیے استحقاق کے نام پر فارم فراہم کیا جاتا ہے جس سے لاکھوں روپے کا علاج معالجہ سرکاری ہسپتالوں میں ممکن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم اور دینی مدارس میں زیر تعلیم طلباء کو ماہانہ ہزاروں روپے سکالر شپ دیا جاتا ہے۔نادار خواتین کے جہیز کے لیے رقم فراہم کی جاتی ہے۔بے روزگار افراد کے لیے گزارا الاؤنس کا اجراء کیا گیا ہے جس سے سینکڑوں بے روزگار افراد مستفید ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستحق افراد میں زکواۃ کے رقم شفاف طریقے سے دینے کے لیے ہر علاقے کا چیئرمین اپنا سروے رپورٹ محکمہ ہذا کے افسران کے حوالے کرکے چیک و صول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستحقین کو زکواۃ کے شفاف فراہمی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر