سوات میں 5 روزہ پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل

سوات میں 5 روزہ پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلع سوات میں 13تا17 جنوری 2019کو پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ضلع بھر میں مہم کے دوران 256406 گھرانوں میں موجود 484479 بچوں کو گھر گھر جاکرانسداد پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس حوالے سے بدھ کے روزایڈیشل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر اکرم شاہ،ڈی ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرمحمد اقبال، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی،این ایس ٹی او پی ڈاکٹر انور جمال، تعلیم، صحت،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پراے ڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی طور پر آگاہ کیاگیا اجلاس میں تمام انتظامی امور پر بھی تفصیلی غور و غوضی کیا گیا اور ان کو حتمی شکل دی گئی۔یہ خصوصی انسداد پولیو مہم دوسرے اضلاع میں پولیو کیسز سامنے کی وجہ سے شروع کی جارہی ہے تاکہ پولیو وائرس سے بچاؤ ممکن ہوسکے۔آنے والے اس مہم کے لیے 353 ایریا انچارج اور 65 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکی زیرِ نگرانی 1632 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مجموعی طور پر 484479 پچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...