10لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنیکی تیاریاں، جلد اہم اعلان 

10لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنیکی تیاریاں، جلد اہم اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر‘ نیوز رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ کسانوں کو سستی بجلی کی فراہمی حکومت پنجاب کا مشن ہے اور صوبے کے 10 لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے پالیسی تیار کی جارہی ہے۔وہ توانائی کے حوالے سے منعقدہ چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔  وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی سے متعلق تمام محکمے کسانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)


آگاہی کے لئے حکمت عملی تیار کریں۔انہوں کہ کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اسے زرعی شعبے کو ترقی دیکر ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ کسان خوشحال ہو گا تو وطن عزیز میں بھی ترقی و خوشحالی آئے گی۔وزیر توانائی پنجاب نے کہا کہ گزشتہ 30 سالہ دور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا جس میں زراعت سمیت ہر شعبے کو تباہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں زراعت کے شعبے کا استحصال کیا گیا جس کی وجہ سے آج کسان معاشی مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے توانائی کے مہنگے منصوعی لگائے جس کی وجہ سے ملکی معیشت بھی متاثر ہوئی جبکہ موجود حکومت قدرتی ذرائع توانائی سے بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے۔اجلاس میں محکمہ توانائی کے ذیلی اداروں کو فعال کرنے اور پنجاب میں ٹیوب ویل کو سولر پر منتقل کرنے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
بجلی /ٹیوب ویلز