پولیو ایک موذی مرض ہے،اے ڈی سی مردان

پولیو ایک موذی مرض ہے،اے ڈی سی مردان

  



مردان(بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مردان نیک محمد خان نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی وجہ سے یہ مرض خاتمے کے قریب ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر سید علی بخش اور محکمہ صحت، تعلیم اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان کو آئندہ پولیو مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیو مہم ضلع مردان 13تا 17جنوری 2020تک جاری رہے گی۔مردان میں کل 403398ٹارگٹڈ بچوں کیلئے 1186موبائل،93فکسڈ،48ٹرانزٹ،8رومنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ اور یہ موبائل ٹیمیں اس مہم کے دوران گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع مردان میں انکاری والدین کے بہت سے کیسز سامنے آرہے ہیں اس سلسلے میں علمائے کرام، بلدیاتی نمائندگان، پٹواری اور سکول اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کریں تاکہ refusalsکی تعداد کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر