ڈیرہ،پولیس کی کارروائی بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،3 ملزمان گرفتار

  ڈیرہ،پولیس کی کارروائی بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،3 ملزمان گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) کلاچی پولیس نے کڑی ملنگ کے علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو کلاشنکوف، دو بندوق اور دیگر اسلحہ برآمد کرکے5 میں سے3ملزمان گرفتار کر لئے، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کلاچی محمد رمضان نے پولیس نفری کے ہمراہ گاؤں کڑی ملنگ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے دو کلاشنکوف، دو بندوق، ایک رائفل اور 216کارتوس برآمد کرکے5میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر