ڈیرہ میں منشیات فروش 1سے کلو ہیروئن برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) گومل یونیورسٹی پولیس نے بستی ریت والی میں کاروائی کے دوران ایک کلوکے قریب ہیروئن برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بستی ریت والی میں کامیاب کاروائی کے دوران منشیات فروش رفیع اللہ ولد لنگر علی سکنہ چاہ فقیر والا سے 900گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ پولیس نے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔