ڈیرہ‘ غازی پارک عوام کیلئے اوپن‘ جنرل بس سٹینڈ اپ گریڈ کرنیکی منظوری 

ڈیرہ‘ غازی پارک عوام کیلئے اوپن‘ جنرل بس سٹینڈ اپ گریڈ کرنیکی منظوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی‘ سٹی رپورٹر) ٍ غازی پارک کو بحال کرکے عوام کیلئے کھولنے کے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو فوری طور پر غازی پارک کے انتظامات سنبھالنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ وسیع و عریض غازی پارک کو بند کرکے عوام کا نقصان کیا گیا۔کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید کو ہدایات جاری کیں کہ وہ قانونی کارروائی کی فوری تکمیل کے بعد پارک کا انتظام سنبھال لیں اور ڈیرہ غازی(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)


 خان کے شہریوں کو معیاری تفریح کی فراہمی میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ پارک کو جدید طرز پر بحال کیا جائیگا۔ جبکہ  کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ  غازی پارک کا دورہ کیا. انہوں نے پارک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور بحالی کے لیے ہدایات جاری کیں کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ پارک کی  بہتر تزئین وآرائش کرکے عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے لیے کھول دیا جائے اس موقع پر بتایا گیا پارک 58 کنال رقبہ قائم کیا گیا ہے۔ کرکٹ گرانڈ سمیت مجموعی طور پر  117 کنال رقبہ موجود یے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،چیف آفسیر میٹروپولیٹن کارپوریش اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت عزت  اور نیک نامی کے لیے کی جاتی ہے۔ سروس مکمل کرکے باعزت ریٹائر ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں انہوں نے یہ بات اپنے آفس کے چار ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.کمشنر نسیم صادق نے ریٹائر ہونے والے  غلام عباس، لیاقت علی، عبدالصبور اور محمد نواز کو نیک تمناؤں اور تحائف کے ساتھ رخصت کیا. اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو چوہدری محمد رفیق، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد صفات اللہ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ  عبید الرشید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل، لاء آفیسر چوہدری محمد اکرم، سپرنٹنڈنٹس غلام رسول، فیض محمد غلام یاسین، پی اے ذوالفقاراحمد، ڈویژنل ناظر محمدفاروق بانی اور دیگر افسران و ملازمین موجود تھے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ سرکاری اداروں میں عوام کے مسائل کے حل،فلاح و بہبود اور بہتر سروس ڈیلیوری کیلئے کام کیا جائے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے ساتھ ذاتی تعلق ہمیشہ برقرار  رہے گا۔ جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کمشنر نسیم صادق نے جنرل بس سٹینڈ کی ری ڈیزائننگ کے فوری احکامات جاری کر دیئے ہیں کمشنرنے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کو اے کٹیگری کا درجہ دیا گیا ہے۔منصوبہ پر دس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ اس بس سٹینڈ کو  جدید طرز کا سٹینڈ بنایا جائیگا جہاں بسوں کے شیڈ، دکانیں، مرد و خواتین کیلئے الگ انتظار گاہ،روڈز، پارکنگ، لانز اور دیگر جدید کام کیا جائے گا۔جنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن کیلئے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگاکمشنر نے ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس منصوبے پر فوری کام شروع کریں۔ منصوبہ کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وفنانس عبید الرشید اور دیگر افسران موجود تھے۔
منظوری