سیکرٹری محکمہ ریلیف کی سربراہی میں وفد کا پی ڈی ایم اے ویئر ہاؤس کا دورہ

سیکرٹری محکمہ ریلیف کی سربراہی میں وفد کا پی ڈی ایم اے ویئر ہاؤس کا دورہ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان کی ہد ایت پرسیکرٹری محکمہ ریلیف بحالی و آباد کاری کی سر براہی میں وفد نے جلوزئی میں قائم پی ڈی ایم اے وئر ہاؤس کا دورہ کیا اور وہا ں پر مو جو د امداری ساما ن اور دیگر انتطامات کا تفصیلی جا ئز ہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے سیکرٹری ریلیف کو امدادی سامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس مو قع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 اور دیگر سینئر عہدیدار بھی مو جو د تھے۔پی ڈی ایم اے کاہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو1122، سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کو ضروری ریسکیو و ریلیف سامان فراہم کرنے اور بڑے شہروں میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہیوی ڈیوٹی واٹر پمپس کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری سامان ریسکیو1122 کو مہیا کر رہے ہیں۔ ہیوی ڈیوٹی واٹر پمپس کم وقت میں کسی بھی علاقے میں راستوں،سڑکوں وغیرہ سے پانی نکالنے میں مددگار ثابت ہونگے۔پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ اضلاع بشمول قبائلی اضلاع کو پیشگی بنیادوں پر ضروری امدادی سامان میں خیمے،کمبل، رضائیاں، میٹرس،کیچن کا سامان و غیرہ بھیج رہی ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ پی ڈی ایم اے وئر ہاؤس میں منا سب تعداد میں خیمے، کمبل، رضائیاں،چٹا ئیاں، چادریں، مچھر دانیاں، کچن کے برتن، گیس سلینڈر، چولہے، پنکھے، جنریٹر، روم کولرز، لائف سیونگ جیکٹس، چھوٹی کشتیاں، سلیپنگ بیگز، ابتدائی طبی امداد کا سامان، واٹر بیگز، ریڈیو سیٹس، واٹر پمپس، واٹر فلٹرز، سینڈ بیگز اورواٹر پیوریفیکیشن یونٹ وغیرہ شامل ہیں۔ تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں بروقت امداد پہنچائی جاسکے۔سیکرٹری محکمہ ریلیف نے تمام اضلاع کو ضرورت کے مطا بق ضروری سامان بھیجنے اور وئر ہاؤس کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایات جا ری کی ہیں اور وئر ہاؤس میں کئے گئے انتظا ما ت پر اطمینا ن کا اظہا ر کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...