پیٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تباہی لائے گا، نگہت اور کزئی

پیٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تباہی لائے گا، نگہت اور کزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا ممبر صوبائی اسمبلی نگہت اورکززئی نے کہا ہے کہ پٹرول گیس اور بجلی قیمتوں میں اضافہ تباہ کن سونامی لائے گا تبدیلی سرکار ٹڈی دل بن کرعوام پر ٹوٹ پڑی ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھیں گے سلیکٹڈ کی نالائقی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں بجلی اور گیس مہنگی کرنا عوام کو پتھر کے دور میں لے جانا ہے، نگہت اورکززئی نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباددیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال ملک میں عوامی راج کا سال ہوگا۔ موجودہ حکومت کی ناقص اور متعصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے عوام مشکلات کا شکار رہے ہیں اور دو وقت کی روٹی کے لئے مجبور ہو چکے ہیں جبکہ یہ حکومت امیروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ موجودہ حکومت کی غیرانسانی پالیسیوں کی وجہ سے آٹھ لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے پیچھے جا چکے ہیں اور افراط زر کی وجہ سے مزید لوگ غربت میں ڈوب جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ظالم حکومت نے 10لاکھ غریب خواتین کو بی آئی ایس پی سے نکال دیا ہے اور یہ حکومت غریب ترین لوگوں کے لئے عذاب بن چکی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی نوٹ کیا کہ گزرجانے والے سال کے دوران بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو دن کی روشنی میں روندا جا رہا ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی اس مسئلے کو دنیا بھر میں ہر پلیٹ فارم پر اٹھائے گئے