انجم نثار کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کامیابی ناگزیر تھی،خواجہ یاور نصیر

انجم نثار کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کامیابی ناگزیر تھی،خواجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کلچرل ونگ کے صدرخواجہ یاورنصیرنے وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے انتخابات میں بزنس مین پینل کی نومنتخب کابینہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ جمودکاشکارملکی معیشت،صنعت وتجارت کی ترقی اوربزنس کمیونٹی کی مشکلات کے حل کیلئے ملک کے ممتازصنعتکارمیاں انجم نثاراوران کی ٹیم کی کامیابی ناگزیرتھی،خیبرپختونخواسے نوجوان صنعتکارقیصرخان کی کامیابی پورے صوبے کیلئے فخرکامقام ہے،انہوں نے کہاکہ فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کاسہرابزنس مین پینل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ستارہ امتیازسینیٹرحاجی غلام علی کی بھی کوششوں کانتیجہ ہے جن کی بحیثیت ایف پی سی سی آئی کے صدرملک بھرکی بزنس کمیونٹی،خاص کرخیبرپختونخواکے صنعتکاروں اورتاجروں کیلئے خدمات کوفراموش نہیں کیاجاسکتاہے،بزنس مین پینل کے صوبائی چیف عدنان عدیل نے بھی انتخابات میں بھرپورکراداکیا،یاورنصیرنے مزیدکہاکہ ملک کے ممتازصنعتکارمیاں انجم نثاراوران کی پوری ٹیم تجربہ کارصنعتکاروں پر مشتمل ہے جو معیشت،صنعت وتجارت کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے اوربزنس کمیونٹی کے مسائل کاتدارک کاہنرجانتے ہیں،ملک بھرکے چیمبر،ایسوسی ایشنزکے صدور،ایگزیکٹیواورجنرل باڈی ممبران نے بزنس مین پینل کے حق فیصلہ دیکردانشمندی کاثبوت دیاہے اوربہت جلد ہی ملک بھرکے صنعتکاروں اورتاجروں کو اس کے مثبت اثرات نظرآئینگے۔