ڈیرہ میں موبائل کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کا افتتاح

ڈیرہ میں موبائل کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) سال نو2020ء کی خوشی میں ڈیرہ پولیس کی جانب سے ڈیر ہ کی عوام کے لیے موبائل کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کا تحفہ،موبائل یونٹ عوام کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کے منصوبے کے ثمرات سے سینکڑوں شہری مستفید ہونگے۔ ٹریفک وارڈن سسٹم، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، ٹریفک وارڈنز رائیڈر اور کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر)حافظ واحد محمود۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)حافظ واحد محمود نے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی نجم الحسنین کے موبائل کمپیوٹرائز ڈرائیونگ یونٹ کا افتتاح کیا۔ یہ کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ سینکڑوں افراد کو مفت لرنر پرمٹ جاری کریگا۔ موبائل یونٹ شہر اور مضافات کے علاقو ں میں جاکر عوام کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے لرنر پرمٹ جاری کرنے کی خدمات انجام دے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے عوام کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید کمپیوٹرائز نظام سے لیس آن لائن ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ تشکیل دیا ہے۔ کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس کے آن لائن سسٹم پر مشتمل موبائل یونٹ شہر اور مضافات کے علاقوں میں جاکر شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے لرنر پرمٹ مفت جاری کرنے کی خدمات فراہم کریگا۔ جس کے ثمرات سے سینکڑوں افراد مستفید ہونگے۔ آن لائن سسٹم کی اس سہولت کے تحت موبائل یونٹ کے ذریعے جاری کیے گئے لرنر پرمٹ ضلعی پولیس کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے کمپیوٹرائز نظام کا فوری حصہ بن جائے گا۔ جس پر ڈیڑھ ماہ کے عرصہ کے دوران تمام تر کاروائی مکمل کی جاتی ہے اور کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ سے لرنر پرمٹ حاصل کرنے والے افراد کو ڈرائیونگ کے امتحانی مراحل سے گزر کر کمپیوٹرائز لائسنس جاری کئے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ضلعی پولیس سرابرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے عوام کو ٹریفک کی مد میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے اصلاحاتی عمل کی بنیاد پر شہر کے ٹریفک نظام میں مثبت تبدیلیاں رونما کرتے ہوئے ٹریفک وارڈنز سسٹم، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے مفت اجراء، ٹریفک وارڈن کے رائیڈز کا قیام اور کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس کی مفت لرنر پرمٹ جاری کرنے والی آن لائن موبائل یونٹ تشکیل دینے کے منصوبے متعارف کرائے۔ جوکہ پولیس فورس کے اصلاحاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔