صوابی،متحدہ اپوزیشن کی حکومت اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی

صوابی،متحدہ اپوزیشن کی حکومت اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی

  



صوابی(بیورورپورٹ)متحدہ اپوزیشن ضلع صوابی نے سلیکٹڈ حکومت اور مہنگائی کے خلاف جے یو آئی ضلع صوابی کے امیر مولانا فضل علی حقانی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی بعد ازاں صوابی کی کرنل شیر چوک میں ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔ جس سے مولانا فضل علی حقانی کے علاوہ ضلعی جنرل سیکرٹری نور الا سلام، مسلم لیگ ن کے نیاز ولی شاہ، قومی وطن پارٹی کے چیر مین مسعود جبار، تحصیل امیرجے یو آئی مولانا حسین احمد و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مرکز اور صوبے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات، بجلی و گیس کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ کر کے غریب عوام پر مزید بوجھ ڈال کر انتہائی ظلم کر دیا۔ موجودہ دور حکومت میں معاشرے کا ہر فرد مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور حکومت بد ترین مہنگائی کے ذریعے غریب عوام کا خون چوس کر بد ترین کرپشن کر رہی ہے کیونکہ مہنگائی تب آتی ہے جب حکمران کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ سلیکٹڈ حکومت ہے ملک کا معاشی نظام درہم برہم کر دیا گیا پاکستان کا ہر فرد موجودہ حکومت سے بد ظن ہو چکا ہے بہت جلد اپوزیشن جماعتوں کی تحریک سے حکومت کا خاتمہ ہو جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...