ڈیرہ،محسود پریس کلب کے انتخابات،اشتیاق محسود صدر منتخب

ڈیرہ،محسود پریس کلب کے انتخابات،اشتیاق محسود صدر منتخب

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) محسود پریس کلب رجسٹرڈ جنوبی وزیرستان کے صدراتی انتخابات سال 2020کے لیے اشتیاق محسود صدر جبکہ سعود الرحمان محسودجنرل سیکرٹری منتخب، نوٹیفکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق محسود پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا انعقاد محسود پریس کلب میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی نگرانی میں کیا گیا جس میں محسود پریس کلب کے تمام ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔محسود پریس کلب کے 34ممبران میں سے 28ممبران نے حق رائے داہی استعمال کیا جس میں اشتیاق محسود کو 24ووٹ جبکہ مدمقابل امیدوار شاہجہان کو 4 ووٹ ملے دیگر کابینہ میں سینئر نائب صدر فاروق محسود،نائب صدر رفیق محسود،، جنرل سیکرٹری سعود محسود، جائنٹ سیکرٹری ودود محسود،فائنانس سیکرٹری سیکندر حیات،آفس سیکرٹری اسلم محسود،پریس سیکرٹری رضوان محسود،مشیر کابینہ منیر عالم اور چیئرمین کابینہ حاجی خلیل محسود شامل ہیں اس موقع نومنتخب صدر اشتیاق محسود نے جمہوری الیکشن پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور محسود پریس کلب اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے کا عزم کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام تر ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی کو شش کرونگا۔اس موقع پر تمام ممبران نے اشتیاق محسود کو مبارکباد پیش کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...