سواتی قوم ایسوسی ایشن غریب عوام کی ترجمان ہے،شیرین محمد
مٹہ ( نمائندہ پاکستان) سواتی قوم ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شیر ین محمد سواتی نے کہا کہ سواتی قوم ایسوسی ایشن غریب عوام کی ترجمان ایسوسی ایشن ہے اور شروع دن سے غریب عوام کیلئے کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری ملک میں خون دینے کیلئے ایک جامع پروگرام بنایا ہے پوری ملک میں سواتی قوم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خون دینے کی عطیات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ان شاء اللہ تمام یونین کونسلوں اور ویلج کونسلوں میں تنظیم سازی کی بعد یہ سلسلہ شروع کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں خون جمع کرنے اور خون کی گروپ معلوم کرنے کی خصوصی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس سے پہلے اس اہم مہم کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا اس موقع پر محمد شعیب محمد زادہ شیر عالم محمد رحمان سیلم احسان اللہ فرمان علی سواتی ایڈوکیٹ دوست محمد اور دیگر افراد نے بھی خطاب کی مرکزی صدر شیرین محمد سواتی نے کہا کہ سواتی قوم ایسوسی ایشن پاکستان کی زیر نگرانی پوری ملک میں خون کی عطیات جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور یہ سلسلہ اب ضلع سوات میں بھی شروع کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سواتی قوم ایسوسی ایشن ہر علاقے میں ایک ایسا پروگرام بناکر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جہاں پر بھی خون کی ضرورت ہوتی ہے وہاں پر سواتی قوم ایسوسی ایشن کے ذمہ دار کسی بھی شخص کیلئے خون جمع کرنے کیلئے بندوبست کرینگے انہوں نے کہا کہ ذمہ دار ساتھی تمام یونین کونسلوں اور ویلج کونسلوں میں باقاعدہ تنظیم سازی کیلئے کام تیز کریں اور جلد سے جلد تنظمی مرحلہ مکمل کرکے ان ویلج کونسلوں میں بھی خون کی عطیات جمع کرنے کیلئے مہم شروع کریں انہوں نے کہا کہ سواتی قوم ایسوسی ایشن غریب عوام کیلئے شروع دن سے کام کرتے ہے اور ائندہ بھی کام کرینگے