سینیٹر روبینہ خالد کا ایوب میڈیکل کمپلیکس کا دورہ

    سینیٹر روبینہ خالد کا ایوب میڈیکل کمپلیکس کا دورہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے گزشتہ روز ایوب میڈیکل کمپلکس کا دورہ سینیٹر روبینہ خالد نے معصوم مدرسے کے طالب علم کی عیادت کی جنسی زیادتی سے متاثرہ بچے کی خیریت دریافت کی چئیرمن بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے بچے کو کھلونے اور تحائف پیش کئے گئے سینیٹر روبینہ خالد نے ہسپتال کے ایم ایس اور انتظامیہ سے متاثرہ بچے کی تفصیلات طلب کی اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ سے تفصیلی ملاقات کی متاثرہ بچے اور خاندان کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز ڈاکٹر فورم، لائرز فورم اور کارکنوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ متاثرہ خاندان کاساتھ دیں سینیٹر روبینہ خالد کی طرف سے متاثرہ بچے کے والدین کو ہر قسم تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ظلم وزیادتی کے خلاف پارلیمنٹ اور عوامی فورم پر اواز بلند کریں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...