ڈی سی نوشہرہ کی ہدایت پر فوڈ انتظامیہ کا پبی بازار کا دورہ

  ڈی سی نوشہرہ کی ہدایت پر فوڈ انتظامیہ کا پبی بازار کا دورہ

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر نئی تعنیات اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے پبی بازار کا مشتر کہ معائنہ کیا۔, زائدالمیعاد غیر معیاری اشیاء کم وزن روٹی ہوٹلز میں صفائی ستھرائی نہ ہو نے پر متعدد دکا نداروں کو مو قع پر ہزاروں روپے جر ما نہ کئے تفصیلات اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال،اے اے سی محمد عامر یو سفز ئی، تحصیلدار قیصر خان،لوکل پولیس جبکہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے سلیم خان،فوڈ انسپکٹر وحید اللہ یاسین نے پبی مین بازار کا اچانک دورہ کیا اور کئی دکانداروں کو خود ساختہ قیمتوں کے اضافے, زائدالمیعاد غیر معیاری اشیاء روٹی کا وزن اور قیمتیں چیک کر نے کے ساتھ ساتھ ہی ہوٹلز میں صفائی ستھرائی بھی چیک کیا گیا۔اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو متعدد دکا نداروں کو مو قع پر ہزاروں روپے جر ما نہ کئے اورمستقبل میں شہریوں کوکھانے پینے کی تمام اشیاء حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق اور مقرر کردہ قیمتوں پر مہیا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر