بنوں،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 16 اپریل سے شروع ہوں گے

بنوں،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 16 اپریل سے شروع ہوں گے

  



بنوں (بیورورپورٹ)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کی طر ف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات 16اپریل 2020 ء سے شروع ہو رہے ہیں جس کیلئے آن لائن ایڈمیشن ماڈیول استعمال کر کے ایڈمیشن کی جا سکتی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایڈمیشن فیس قریبی نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈبینک لیمٹڈ،اور حبیب بینک لیمیٹڈکے کسی بھی برانچ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ دوسرے بورڈ سے ریگولر طلباء بھی ایڈمیشن فارم جمع کر ا کر داخلہ لے سکتے ہیں بشرطیکہ وہ بنوں بورڈ کے قواعد و ضوابط پر پورا اترتے ہوں۔داخلہ درخواست فارمز 13مارچ2020 تک دیئے جا سکتے ہیں بعد میں کو ئی درخواست قابلِ قبول نہ ہوگی۔ مزید کسی بھی معلومات کیلئے آن لائن ایڈمیشن ماڈیول (او اے ایم)www.biseb.edu.pk پر لی جا سکتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...