بزنس مین پینل کی کارکردگی اظہر من الشمس ہے،ظاہر شاہ
مردان(بیوروپورٹ)بزنس مین پینل کی شاندار کامیابی نے مخالفین کی کمر توڑ دی،ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کے منہ پر شکست کا زوردار طمانچہ بزنس مین پینل کی فیڈریشن الیکشن میں شاندارکامیابی اور یوبی جی گروپ کی بری طرح ناکامی ہے۔انھوں نے کہا کہ حالیہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری کے الیکشن میں بزنس مین پینل کے اُمیدواروں کی کلین سوئپ اور بھاری اکثریت سے خیبرپختونخوا سندہ بلوچستان کے نائب صدور، خواتین کی نشست، سینئرنائب صدر کی نشست اور صدارت کی نشست جیت کر شاندار فتخ حاصل کرکے مخالفین کی کمر توڑدی اور ان کے سارے مزموم عزائم خاک میں ملادئیے۔ انھوں نے کہا کہ جیت ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری مرکزی تنظیم تاجران ظاہر شاہ نے تمام جیتنے والے اُمیدواروں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کو نام نہاد تاجروں سے خالی کیاجائیگا۔انھوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے تاجروں کی محرمیوں کا ازالہ کرکے ان کا حق دیا جائیگا اور بھرپور نمائندگی دی جائیگی فیڈریشن کی کھوئی ہوئی ساکھ اور اعتماد کو بحال کیا جائیگا۔