جنوبی وزیرستا ن محسود پریس کلب کے سال 2020کے انتخابات مکمل

  جنوبی وزیرستا ن محسود پریس کلب کے سال 2020کے انتخابات مکمل

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستا ن محسود پریس کلب کے سال 2020کے انتخابات مکمل،اوردین محسود سرپرست اعلی، شاہجہان ٹیپو صدر جبکہ ارشاد محسود جنرل سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق بروز بدھ جنوبی وزیرستان محسود پریس کلب کے انتخابات سال 2020کے لئے پریس کلب بلڈنگ میں منعقد ہوئے جسمیں صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی انتخابی نتائج کے مطابق اوردین محسود سرپرست اعلیٰ، شاہ جہان ٹیپو صدر، محمد رؤف سینئر نائب صدر، انضمام برکی نائب صدر ارشاد محسود جنرل سیکرٹری فیاض برکی جائنٹ سیکریٹری، محمد حسین فنانس سیکرٹری اور حیات اللہ محسود کوپریس سیکرٹری منتخب کر لیاگیا اس موقع پر نومنتخب صدر شاہ جہان ٹیپو نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیاہے میں انکی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرونگا اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی صحافتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ہر فورم پر آواز بلند کرونگا انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی بھر پور سپور ٹ پر میں انکا مشکور ہوں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر