شیلٹر ہومز کی تعمیر حکومتی اقدامات اور ترجیحات کا آئینہ ہے،ڈی سی بنوں
بنوں (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ شیلٹر ہومز کی تعمیر حکومتی اقدامات اور ترجیحات کا آئینہ ہے اس لئے بے گھر اور اور مسافروں کو وہ تمام سہولیات میسر ہونگی جو ایک مہذب معاشرے میں ان کو ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وہ تمام اقدامات اُٹھائے گی جس سے عام آدمی مستفید ہو۔ ڈی سی بنوں نے کہا کہ پہلی دفع غریب اور بے سہارا لوگوں کیلئے حکومت اس طرح کے مثبت اقدامات اُٹھا رہی ہے جس سے دلی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وژن کے مطابق ہر پاکستانی کو وہ تمام بنیا دی حقوق ملیں گے جس کا وہ عشروں سے محروم ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر بنوں رضوان خٹک بھی موجو د تھے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گیٹ نمبر2 کے پاس بنائے گئے شیلٹر ہوم میں مسافروں اور بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کیلئے انتظامات کا معائنہ کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں گئے اور نئے تعینات ایم ایس سے ہسپتال میں موجود سہولیات اور لیبارٹری سے متعلق معلومات لے کر نئے تعمیرشدہ لیبر روم کا معائنہ کر کے مریضوں کے تیمار داروں کے مسئلے پر ایکشن لیتے ہوئے عارضی ٹینٹ لگانے کے احکاما ت دیئے، جہاں ان کو مفت کھانا،کھمبل اور ہیٹر دسیتاب ہوں۔ک