گرین پاکستان ہمارا خواب ہے،محمد اشتیاق ارمڑ

گرین پاکستان ہمارا خواب ہے،محمد اشتیاق ارمڑ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ گرین پاکستان ہمارا خواب ہے اور وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبے میں ا مسال ایک ارب پودے مقررہ وقت میں اگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ بلین ٹری ایفار سٹیشن پروجیکٹ ایک منفرد اور مثالی پراجیکٹ ہے جو دنیا کا چوتھا بڑا پراجیکٹ شمار ہو رہا ہے جس کا تخمینہ لاگت 27 بلین ہے سید اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ روئے زمین پر درخت بنی نوع انسان کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہے لہذا پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا وقت کا تقاضہ ہے انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ درخت سیلابوں کی تباہ کاریوں سے بچاؤ اور زمین کے کٹاؤ کو روکنے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پوری قوم گزشتہ سال کی طرح امسال بھی اپنے قائد عمران خان کے وژن کی تکمیل میں محکمہ جنگلات کے ساتھ شانہ بشانہ تمام بنجر اور موضوں مقامات پر پودے اگائینگے اور پودوں کی دیکھ بھال یقینی بنائیں گے کیونکہ جنگلات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...