کاٹلنگ،راستے کے تنازعہ پر فائرنگ ایک بھائی جاں بحق،دوسرا زخمی

  کاٹلنگ،راستے کے تنازعہ پر فائرنگ ایک بھائی جاں بحق،دوسرا زخمی

  



کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان)کاٹلنگ مدو شیرو میں راستے کے تنازعے پر فائرنگ ایک بھائی جان بحق دوسرا بھائی اور ایک راہگیر شدید زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مبینہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔تھانہ رپورٹ کیمطابق راستے کے تنازعے پر مومن شاہ ولد بختور شاہ،امتیاز علی،جواد علی پسر ان مومن شاہ،اکرام شاہ،بہادر شاہ،نعمان شاہ،ہدایت شاہ نے فائرنگ کھول دی جسکے نتیجے میں سلیم خان ولد محمد موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ انکے بھائی افتخار اور راہگیر بچہ ثناء اللہ ولد زاہد شدید زخمی ہوگئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔پولیس تھانہ کاٹلنگ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر