صوبے کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن
پشاور(سٹاف رپورٹر)جنرل منیجرسوئی ناردرن گیس پائپ لائن پشاورتاج علی خان کے احکامات کی روشنی میں SNGPLکی ٹاسک فورس ٹیم کی غیر قانونی طورپرسوئی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف بنوں،لنڈی جالندھر،کرک،سمیت پشاورکے ملحقہ علاقوں احمدخیل، بازیدخیل،تہکال،جمرود روڈ،جی ٹی روڈ،باڑہ روڈ،ابدرہ،چمکنی،جھگڑا،بڈھ بیر، سوڑیزئی، پلوسئی، سفیدسنگ،ورسک روڈ اورلنڈی ارباب میں بلاامتیازآپریشن کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان سوئی گیس نے کہاہے کہ ٹاسک فورس کی بلاامتیازآپریشن کے دوران361غیرقانونی کنکشنزمنقطع کردیئے گئے، 126لیگل صارفین کے میٹرجوغیرقانونین طورپرسوئی گیس استعمال کررہے تھے کومنقطع کردیا جبکہ 168مشتبہ گھریلومیٹرزبھی تبدیل کرکے ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں 2ایف آئی آرزدرج کردیئے جبکہ 2ایف آئی آرزدرج کرانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواست جمع کردیئے گئے۔مذکورہ علاقوں میں کارائیوں کی بدولت 8-MMCFوالیوم کاکھوج لگایاگیا۔ترجمان نے مزیدکہاکہ ٹاسک فورس کے سورس رپورٹ پرکاروائی کرتے ہوئے کوہاٹ روڈپرواقع بازیدخیل میں غیرقانونی 89صارفین جنہوں نے زیرزمین ڈائریکٹ کنکشن لئے تھے منقطع کرکے ان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں FIRsدرج کرانے کیلئے درخواستیں دیدی گئیں جبکہ جبکہ سوشل میڈیاودیگرسورسزکے ذریعے کمپریسراستعمال کیخلاف ملنے والی شکایات پرکاروائی کرتے ہوئے پشاور،کوہاٹ اوربنوں میں 16میٹرمنقطع کردیئے گئے۔