فضل حکیم خان یوسفزئی کے ملاکنڈ ڈویژن دورہ کا شیڈول جاری

فضل حکیم خان یوسفزئی کے ملاکنڈ ڈویژن دورہ کا شیڈول جاری

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملاکنڈڈویژن کے دوروں کامنصوبہ تشکیل دیا ہے وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں ڈویژنل کابینہ کیساتھ بروزجمعہ صبح 10 بجے دیر لوئر اور 2بجے باجوڑ کا دورہ کرینگے جہاں پر وہ کارکنوں سے ملاقاتیں اور منعقد کئے جانے والے اجلاس سے خطاب بھی کرینگے اس حوالے سے فضل حکیم خان نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں دورں کا آغازباقائدہ طور پر کررہاہے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے ملاقاتیں ہوں اور براہ راست اُن سے مشاورت اوران کے مسائل بھی سنئے جا سکیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز میرے خاندان کا حصہ ہیں تمام فیصلے ورکرز کی مشاورت سے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میرے دفتر اور حجرے کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ورکرز جہاں بھی چاہیئں میں حاضر ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کی کارکنوں کی بے مثال قربانیاں ہیں کارکنوں کے پارٹی کے لیے خدمات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر