قومی وطن پارٹی کاوفاقی اور صوبائی حکومتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

      قومی وطن پارٹی کاوفاقی اور صوبائی حکومتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر) قومی وطن پارٹی پشاور نے پٹرولیم مصنوعات، بجلی وگیس اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی اور صوبائی حکومت کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت قومی وطن پارٹی پشاور کے صدر سلیم خان چمکنی، نائب صدر اسرار باچا اور سیکرٹری اطلاعات امان اللہ خان کر رہے تھے جبکہ مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مقررین نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے انصاف کا مذاق اڑا کر انصاف کا جنازہ نکال دیا اور عوام کے ساتھ تاریخی بے انصافی کی۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں موجودہ حکومت نے بے تحاشا اضافہ کیا اور اشیاء خوردونوش کے نرخ بڑھنے سے عوا م خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے اسلئے وزیراعظم اپنے وزراء سمیت اخلاقاً مستعفی ہوجائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی وگیس سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور ان اشیاء کے پرانے پاکستان والے نرخوں کو بحال کیا جائے ورنہ کیو ڈبلیو پی احتجاج میں شدت لائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر