واپڈا طورو سب ڈویژن کے ایس ڈی او نعمت اللہ خان ریٹائرہوگئے

  واپڈا طورو سب ڈویژن کے ایس ڈی او نعمت اللہ خان ریٹائرہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان(بیورورپورٹ) واپڈا طورو سب ڈویژن کے ایس ڈی او نعمت اللہ خان ریٹائرہوگئے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں سب ڈویژن سٹاف نے استقبالیہ دیا جس میں لائن سپرنٹنڈنس حسیب خان، شوکت خان اورمحمد عمران خان کے علاوہ جملہ ملازمین نے شرکت کی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ایس ڈی او نعمت اللہ خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ نعمت اللہ خان ایک ایماندار آفیسر ہیں اورانہوں نے دوران ملازمت واپڈا کی ترقی میں اہم کردار اداکیاہے اوران کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی انہوں نے کہا ان کے دور میں بہتر حکمت عملی کے باعث سب ڈویژن طوروریکوری کے حوالے سے ٹاپ پر رہا جبکہ بجلی چوری میں نمایاں کمی آئی جبکہ صارفین سے بہتر رویے کے باعث ہر دلعزیز تھے ایس ڈی او نعمت اللہ خان نے تمام سٹاف کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کی خوش قسمتی رہی کہ انہیں بہتر ٹیم ملا جس کے باعث وہ ہر سطح پر کامیاب رہے انہوں نے بھرپور تعاون پر صارفین خصوصاً واپڈا ملازمین کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ وہ آج مطمئن ہوکر ریٹائرہورہے ہیں اورمستقبل میں بھی ملک وقوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔