نئے ضم شدہ اضلاع میں لیزوں کی فراہمی کا عمل 6 جنوری سے شروع کیا جائیگا

  نئے ضم شدہ اضلاع میں لیزوں کی فراہمی کا عمل 6 جنوری سے شروع کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے کے نئے ضم شدہ اضلاع میں لیزوں کی فراہمی کا عمل 6 جنوری سے شروع کیا جائیگا،جس کے بعد قبائلی اضلاع میں لیز لینے کے خواہشمند افراد اپنی آن لائن درخواستیں جمع کرسکیں گے۔ لیز وں کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرنے کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان پیر کے روز کرینگے۔ خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد نئی ضم شدہ اضلاع میں نئے لیز وں کے حصول پر پابندی عائد کردی گئی تھی، تاہم صوبائی اسمبلی سے خیبرپختونخوا منرل سیکٹر گورننس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری اور رولز کی تیاری کے بعد قبائلی اضلاع میں ٹھیکوں کی فراہمی کا عمل دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔