ریگی پولیس کا قمار بازی کے اڈوں پر چھاپہ،17 گرفتار

  ریگی پولیس کا قمار بازی کے اڈوں پر چھاپہ،17 گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ ریگی میں سال نو کی خوشی میں سجی قماربازی کی محفل الٹتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار افراد نے نئے سال کی خوشی میں شراب، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کا بھی مناسب بندوبست کر رکھا تھا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قماربازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم پانچ لاکھ چونتیس ہزار روپے نقد، شراب، آلات قماربازی،آتش بازی کا سامان اور اسلحہ بھی برآمد کر لیاگیاہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل علی بن طارق کواطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ ریگی کی حدود محلہ یوسفزئی میں کچھ افراد قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ڈی ایس پی ریگی سیف اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی اعزاز عالم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خلیل نامی شخص کے حجرے میں قماربازی میں مصروف خلیل ولد حمید،نور ولد غلام فرید، نوید ولد گلستان،ذاکر ولد تاجر،شیرو ولد پرویز،حضرت ولد حسن گل،تیمور ولد محبت، ایمل ولد شاہ ولی،عبید ولد محمد خان،تاج محمد ولد خان محمد،اظہار ولد مظہر،اصل ولد سفیر، شریف ولد اختر مست،عبید ولد جمعہ خان،عمر ولد ہدایت، سعید ولد راجہ خان اور سردار ولد حیات خان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران سال نو کی خوشی میں قماربازی، شراب نوشی، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 5 لاکھ 34ہزار رو پے نقد، دو عدد پستول، شراب،آلات قماربازی اور آتش بازی وغیرہ برآمد کر لی ہے،گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...