ہمارے علاقے میں بھی شجر کاری کی جائے

ہمارے علاقے میں بھی شجر کاری کی جائے

  



مکرمی! ہمارے علاقے میں ہر جانب گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں، جن کی وجہ سے اہل ِ علاقہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ علاقے بھرمیں درختوں کے فقدان کی وجہ سے آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے، جو سانس کی تکلیف کے علاوہ بہت سی بیماریوں کا باعث ہے۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے درختوں کا ہونا ضروری ہے،جو فضا کو بہتر رکھنے میں بنیادی کردار ادا کر تے ہیں۔ موجودہ حکومت کا یہ ایک احسن اقدام ہے کہ اس نے ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر رکھاہے، میری اس مہم کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ ہمارے علاقے میں بھی شجرکاری کی جائے تاکہ اہل ِ علاقہ کو بیماریوں سے تحفظ کے علاوہ صاف ستھرے ماحول میں سانس لینے کا موقع مل سکے۔(حسنین پرویز و اہل ِ علاقہ بلال گنج، لاہور)

مزید : رائے /اداریہ


loading...