بہاولپور‘ 156ایس ایس ٹی اساتذہ کی ترقی‘ نو ٹیفکیشن بھی فائنل 

بہاولپور‘ 156ایس ایس ٹی اساتذہ کی ترقی‘ نو ٹیفکیشن بھی فائنل 

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاول پور کی طرف سے ضلع بھر کے156 ایس ایس ٹی اساتذہ کو سکیل16سے سکیل17کے لیے ٹائم سکیل پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ٹائم سکیم پروموشن کے تحت گریڈ16سے گریڈ17میں ترقی پانے والے اساتذہ کرام میں بہاول پور سے تعلق رکھنے والے85مرد اساتذہ اور71خواتین اساتذہ شامل ہیں۔ اس اقدام سے اساتذہ کرام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

ظہور احمد چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ٹائم سکیل پروموشن دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائم سکیل پروموشن بزدار حکومت کا شاندار کارنامہ ہے جس کے تحت ہزاروں اساتذہ مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دیں تاکہ بچوں کے تعلیمی نتائج بہتر آئیں اور کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ حاصل ہو۔

فائنل 

مزید : ملتان صفحہ آخر