مارچ تبدیلی کا مہینہ‘ پیپلز پارٹی کی حکومت بنتے دیکھ رہا ہوں‘ احمد محمود کا دعویٰ

          مارچ تبدیلی کا مہینہ‘ پیپلز پارٹی کی حکومت بنتے دیکھ رہا ہوں‘ احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپوزیشن کی بجائے حکومت پریشان نظر آ رہی ہے مارچ پنجاب میں تبدیلی کا مہینہ ہے پیپلز پارٹی کی حکومت بنتے دیکھ رہا ہوں بلاول بھٹو زرداری رواں سال ملک میں حقیقی لائیں گیان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ناظم ملک عابد حسین رڈ، سابق ٹی ایم او قاضی جمیل اور قاضی نذر محمد سے انکے بھائیوں کی وفات پر تعزیت کے بعد معززین علاقہ، سابق ناظمین اور(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

پارٹی کارکنوں سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عوام کی حقیقی چیخیں اور دھواں نکال دیا ہے بجلی گیس اور پٹرول تینوں زرائع ایسے ہیں جن کی قیمتوں میں ظالمانہ اور عوام دشمن اضافہ کرتے ہوئے حکومت بیرونی قرضے اتارنا چاہتی ہے اس وجہ سے ملک سے غربت کی بجائے غریب ختم ہو رہے ہیں ملک پر سیاستدانوں کی نہیں شعبدہ بازوں کی حکومت ہے جو سب اچھا ہے کا نعرہ لگا کر متوسط طبقہ کو غریب اور غریبوں کو بھکاری بنا رہے ہیں گھر اور روزگار دینے کا وعدہ کر کے قوم کو لنگر خانوں اور عارضی ٹھکانوں تک محدود کیا جا رہا ہے بعد قبل ازیں مخدوم احمد محمود نے چیف سردار رانجھے خان گوپانگ اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ کی رہائشگاہ پر انکی عزیزہ حضور بخش گوپانگ کی اہلیہ کی وفات تعزیت اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی بعد ازاں وہ صادق آباد میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چودھری محمد شفیق کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی عیادت کی سابق صوبائی وزیر چودھری شوکت داؤد اور صدر غلامنڈی چودھری عامر تقی کی رہائشگاہ گئے اور ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کی اس موقع پر سابق ناظمین ملک شبیر رڈ،رئیس غلام رسول مہر، جام اطہر بپڑ،جام شمس کلر، سلام خان بلوچ، جام ریاض، رئیس کریم اللہ، رئیس، رمضان مہر، جام مرید حسین، جام اسلم بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے قاضی بلال، قاضی اویس اور ملک ماجد کی دستار بندی بھی کی۔
احمد محمود