کاٹن مارکیٹ‘ روئی نرخوں میں تیزی سے اضافہ

کاٹن مارکیٹ‘ روئی نرخوں میں تیزی سے اضافہ

  



ملتان(نیوز رپورٹر)کاٹن مارکیٹ میں روئی کے نرخ بڑھ کر9100روپے کی سطح پرآگئے ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق روئی کے نرخوں میں اضافہ کا رجحان دیکھنے میں آیاہے۔کاٹن مارکیٹ میں روئی کے آفیشلز سپاٹ ریٹ8900روپے کی سطح پر دیکھنے میں آئے۔ ریڈی سیشن میں گانٹھوں کے سودے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

8000سے9100روپے کے درمیان رہے۔دوسری جانب صوبہ پنجاب میں پھٹی کے نرخ 3000سے4500روپے تک، سندھ میں یہ نرخ 2800سے4200 روپے تک رہے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں بنولہ کی فی من قیمت1650سے1800روپے اور سندھ میں بنولہ کی فی من قیمت1400سے1800روپے تک رہی ہے۔

اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر