تربیتی کورس‘ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ادارہ ٹریننگ پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  تربیتی کورس‘ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ادارہ ٹریننگ پاکستان کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور اِدارہ ٹریننگ پاکستان کے مابین ویٹرنری اور اینمل سائنسز کے شعبے میں مختصر دورانیے کے تربیتی کورسوں کے اجراء کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ انجینئر پروفیسر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اور ڈاکٹر فراز شفیق نے اپنے اِداروں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر پرنسپل کالج آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز ڈاکٹر ساجد حمید اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ معاہدے کی رُ و سے کسانوں اور طلبہ وطالبات خصوصاً چولستانی افراد کے لیے جانوروں کی دیکھ بھال، ڈیری فارمنگ اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے تربیتی کورسز منعقد کیے جائیں گے۔ 2006سے قائم کالج آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز خطے میں ویٹرنری کی تعلیم کا سب سے بڑا اِدارہ ہے جو مقامی کسانوں، مویشی پال حضرات اور چولستان کے دور دراز علاقوں تک ویٹرنری سہولیات بہم پہنچا رہا ہے۔ یہ کالج چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب اور دیگر اِداروں سے مل کر ویٹرنری کی ترقی اور بڑھوتری کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
دستخط