ملتان‘ فعال اور بند فلٹریشن پلانٹس کی رپورٹ طلب

  ملتان‘ فعال اور بند فلٹریشن پلانٹس کی رپورٹ طلب

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور تحصیل کونسل صدر سے ملتان بھر میں  بنائے جانیوالے واٹر فلٹریشن فعال اور غیر فعال ہونے کی رپورٹ طلب کر لی ہے،ڈپٹی کمشنر ملتان نے میٹرو پولیٹن کے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

چیف آفیسر اور ایکسئن کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملتان میں  86واٹر فلٹریشن کام کر رہے ہیں  جن میں سے 18غیر فعال میں  ، 18فلٹریشن پلانٹ مشین کی خرابی اور بجلی کی دستیابی نہ ہونے کے باعث کام نہیں کر رہے ہیں  ، مذکورہ فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کاتخمینہ لاگت تقریباً 30لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن آج فلٹریشن پلانٹس بارے حتمی رپورٹ پیش کریں  گے۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...