جنرل بس سٹینڈ ملتان، عارضی پناہ گاہ غریبوں، بے گھر افراد کا سہارا

        جنرل بس سٹینڈ ملتان، عارضی پناہ گاہ غریبوں، بے گھر افراد کا سہارا

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ ملتا ن نے جنرل بس اسٹینڈ میں قائم عارضی پناہ گاہ کی گزشتہ ایک سال کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔ عارضی پنا ہ گاہ میں ایک سال کے دوران 13 ہزار 400 افراد کو رہائش اور کھانا فراہم کیا گیا۔پناہ گاہ میں 50 افراد کے ٹھہرنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ عارضی پناہ گاہ میں 50 چارپائیاں اور 74 بستر دستیاب ہیں۔اس پناہ گاہ میں بیک وقت 100 افراد کو صبح کا ناشتہ اور شام کا کھانافری دیا جاتا ہے۔مسافر اور (بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

بے گھرافراد کو صبح کا ناشتہ 8 بجے اور شام کا کھانا ساڑھے پانچ بجے دیا جاتاہے۔عارضی پناہ گاہ میں کھانا کھلانے کے لیے تین میزیں اور 50 کرسیاں دستیاب ہیں جبکہ پناہ گاہ کی سکیورٹی کے لیے6 گارڈ تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں اورقیام کرنے والوں کی رجسٹریشن کے لیے دو کلرک اور دو نائب قاصد تعینات کئے گئے ہیں۔ دوسری طر ف گرمیوں کے موسم میں پناہ گاہ میں قیام کرنے والوں کے لیے 4 ائر کولر اور 8 پنکھوں کا انتظام موجود ہے جبکہ جنرل بس اسٹینڈ کے دو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پناہ گاہ کے انتظامات کی مانیٹرنگ بھی کرتے ہیں۔

پناہ گاہ 

مزید : ملتان صفحہ آخر