ملتان‘ جعلسازی‘ لینڈ مافیا کا اہم کارندہ گرفتار‘ سرکاری ریکارڈ برآمد

ملتان‘ جعلسازی‘ لینڈ مافیا کا اہم کارندہ گرفتار‘ سرکاری ریکارڈ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)گل گشت پولیس نے ریکارڈ ٹمپرنگ اور جعل سازی کرنے والا  لینڈ مافیا کے ایک مہرے کو گرفتار کر لیا ہے۔  ملزم سے اربوں روپے مالیت کی جائیدادوں کا ریکارڈ۔ سرکاری مہریں سرکاری انگوٹھا رجسٹر بھی برآمد کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گلگشت پولیس نے بدھ کے روز ملتان کے علاقے میں اصغر نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا۔جہاں انہوں نے  ملزم کے گھر سے رجسٹری برانچ (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)


ملتان سٹی کے ریکارڈ روم سے چوری ہونے والا ریکارڈ برآمد کیا ہے معلوم ہوا اس ریکارڈ میں 1980ء،1982ئرجسڑی ریکارڈ کی مکمل جلدیں  1983اور1997کی نامکمل جلدیں جبکہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے لیے تیار شدہ دس خالی کاغذ اور انگوٹھا رجسٹر شامل ہے۔ برآمد ہونے والے ریکارڈ میں ضلع خانیوال کی چار سو کنال اراضی تیار شدہ رجسڑی بھی شامل تھی  جس پر گلگشت پولیس نے فوری طور پر رجسڑی برانچ ملتان سٹی کے سب رجسٹرار سے رابط کیا جن کی ہدایات پر ملزمان اصغر اور سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا معلوم ہوا ہے رجسڑی برانچ ملتان سٹی میں ریکارڈ چوری کے نصف درجن سے زائد واقعات ہوچکے ہیں جعل سازی مافیا کے کارندے سب رجسڑاوں کو تعنیات کرانے کے بعد ریکارڈ روم میں اپنے کارندے بٹھا دیتے ہیں جس کے بعد ریکارڈ چوری ہو جاتا ہے ٹمپرنگ کے بعد ریکارڈ انہی کارندوں کے ذریعے واپس ریکارڈ روم تک پہنچ جاتا ہے۔جبکہ گل گشت پولیس گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری رکھے ہوئی ہے۔مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
برآمد