کمسن بچی کا اغوا‘ ملزم کی عبوری ضمانت منظور، ریکارڈ بھی طلب

  کمسن بچی کا اغوا‘ ملزم کی عبوری ضمانت منظور، ریکارڈ بھی طلب

  



ملتان (وقائع نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے کمسن بچی کے اغوا کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے پولیس سے 4 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے. فاضل عدالت میں ملزم شاہزیب  نے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ دولت گیٹ نے شہری محمد اعجاز کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا جس(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

 میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے محمد اعجاز کی بیٹی (ل) کو والدین کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اغوا کر لیا ہے جس پر 18 دسمبر کو مقدمہ کا اندراج کیا گیا اب مقدمہ میں ملوث ہونے پر پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے تاہم عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...