حکومت عوامی مسائل حل کرانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ اویس خان دریشک 

 حکومت عوامی مسائل حل کرانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ اویس خان دریشک 

  



راجن پور  (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ تحصیل رپورٹر‘نا مہ نگار) علاقائی تعمیر و ترقی کیلیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے عوام کے مسائل کا حل ترجیح بنیادوں پر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ایم پی اے سردار محمد اویس خان(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

 دریشک نے سیاسی سماجی رہنما حاجی عبدالستار رحمانی  سابق سٹی کونسلر(پی ٹی آئی) محمد عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ  سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ انشائاللہ بہت جلد میرے حلقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام  جاری ھو جائے گے پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہی ہے میں اپنے  حلقے کی عوام کی بے لوث خدمت  کیلئے دن رات میں حاضر ہوں موجودہ حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے اس موقع پر سیاسی وسماجی رہمنا حاجی ظہور احمد رحمانی سید باقر شاہ  صحافی عبرالصبور رحمانی ملک محیتار احمد  سرفراز رحمانی عبدالرحمن خان مزاری آصف چانڈیہ حافظ محمد عمران عابد چوہدری مرتضی زبیر احمد چانڈیہ و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...