بہاولپور‘ نئے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن  کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ

بہاولپور‘ نئے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن  کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنربہاول پور شوذب سعید کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن اور پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن میں توسیع دینے کے حوالہ سے مختلف امور کا جائزہ(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

 لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن میں توسیع کے لیے اس امر کی یقین دہانی کی جائے کہ پرائیویٹ سکولوں میں طلبا و طالبات کے لیے سائنس لیبارٹری، کمپیوٹر لیب، لائبریری، پلے گراؤنڈ، پینے کا صاف پانی، کلاس روم اور فرنیچر جیسی سہولیات میسر ہوں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ظہور چوہان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن مہر ایوب، ضلع بھر کے محکمہ تعلیم کے افسران اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے نمائندگان موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران سے کہا کہ وہ کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے قومی جذبہ سے سرشار ہو کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلباوطالبات میں تحقیق کا ذوق پیدا کیا جائے تاکہ وہ زیادہ دلچسپی اور شوق سے تعلیم حاصل کریں۔

رجسٹریشن 

مزید : ملتان صفحہ آخر