فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ 6پوائنٹس سیل 

        فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ 6پوائنٹس سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال، ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)


صفائی کے ناقص انتظامات پر06فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 1لاکھ58ہزار500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ممنوعہ گٹکا،ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت،صفائی کے ناقص انتظامات پراکبر ڈرنک کارنر،ڈی جی خان میں اختر گِل کریانہ سٹوراورفضل کریانہ سٹور جبکہ لیہ میں ایوب کریانہ سٹورکو سیل کردیا۔اسی طرح مٹھائی کی تیاری میں کیمیکلز،کھلے رنگوں کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پرملتان میں عبدالحمید بیکری جبکہ لودھراں میں حافظ رضوان سویٹس یونٹ کو سربمہر کیاگیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپوراورملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 74,000 کے جرمانے عائد کیے۔ڈی جی خان،لیہ اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 84,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا،ناقص، زائد المیعاد اشیائے خورونوش،حشرات زدہ مٹھائیاں، کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے
سیل