2020ء الیکشن کا سال‘ پیپلز پارٹی‘ خوشحالی کا دور شروع ہونیوالا ہے‘ پی ٹی آئی

        2020ء الیکشن کا سال‘ پیپلز پارٹی‘ خوشحالی کا دور شروع ہونیوالا ہے‘ پی ...

  



جام پور( نامہ نگار) دوہزار بیس کا سال خوشیوں اور پر مسرت اور ترقی کے دور سے وابستہ امیدوں کے ساتھ طلوع ہو گیا۔ اس سال الیکشن ہو نگے۔ موجودہ حکمرانوں سے اچھائی کی توقعات نہیں رکھنی چائیں پیپلز پارٹی ہی موجودہ حالات پر قابو پاسکتی ہے۔ مسلم امہ کی متعدد ہو نا چائے اور سپر پاورکے ضمیر کو جاگنا ہو گا۔ اور منافقانہ پالیسوں کو ترک کر نا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی وسماجی اور شہریوں نے نئے سال دوہزار بیس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔۔ تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء وسابق (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزا دہمایوں مغل نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت اس سال عوام کو بہت بڑی نوید سنائے گی۔ ملک کے لیے خوش حالی کا سال ثابت ہو گا۔ممبر صوبائی اسمبلی پیپلزپارٹی میڈیم شازیہ عابد نے کہا کہ موجود حکومت سے کوئی بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی۔ الیکشن کا سال ہے۔ پیٹرول گیس۔ اور بجلی مہنگی کرکے عوام کو مشکل ترین حالات میں دھکیل دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان حکومت سے الگ ہو جائیں۔ سابق ناظم مرزا شفقت اللہ خان نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی سزا عوم بھگت رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان مخلص ہیں لیکن سابقہ حکومتوں کے بحران کی وجہ سے مسائل ہیں۔ اس کی نیت پر شک نہیں کرنا چائے۔ ڈی ایم ٹیوٹا ظہور احمد بلوچ نے کہا کہ ہنرمندافراد کے لیے اچھاسال ثابت ہوگا۔ اللہ تعالی کی رحمت سے ناامیدنہیں ہو ناچائے۔ ملک ممتاز حسین راجپوت نے کہا کہ تعلیم کا سال ثابت ہو گا۔ روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔ صدر بار ایسویسی ایشن جام پور ملک اعجاز احمد راں ایڈوکیٹ نے کہا کہ اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔ معاشی امن۔ انرجی کے مسائل سے نجات مل جائے گی۔ تمام اسلامی ممالک کو متحد د ہو نا ہو گا ورنہ عراق، لیبا۔ اور شام جیسا حشر ہو گا۔ کشمیر اور جہاں مسلمان اباد ہیں اللہ تعالی ان کی مدد فرمائے۔ پیپلزپارٹی اور کسانون تنظیم کے مرکزی رہنماء سردار عبدالروف خان لنڈ نے کہا کہ عوام ظالمانہ نظام کے خلاف جلد اٹھ کھڑے ہونگے۔ حکمرانوں سے توقعات ٖفضول ہیں۔ چہرے بدل کوکے آنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا۔ حاجی عقیل احمد خواجہ نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر شہری پریشان ہے۔ عمران خان کو شش کررہا ہے امید ہے کہ کامیابی حاصل کرلے گا۔ غازی یونیورسٹی کے چائیلڈ پروفیسر ڈاکٹر مختیا ر احمد احمدانی نے کہا کہ امید ہے کہ موجود حکومت مہنگائی پر قابو پائے لے گی۔ ہسپتالوں میں جدید سہولیات سے غریب کو علاج معالجہ کی سہولیات دیلز پر ملیں گی۔ ممتاز سماجی رہنماء وممتاز قانون دان راوصغیر ایڈوکیٹ نے کہا کہ اللہ تعالی کی رحمت سے ناامیدی گناہ ہے۔ اچھی امیدیں رکھنی چائیں۔ پنجاب ٹیچرز یونین راجن پور کے صدر سید قیصر حسین بخاری نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ ملازم پیشہ لوگ زیادہ پریشان ہیں۔ اساتذہ کے ان لائن تبادلوں کی طرح دیگر اقدامات سے تعلیم کے شعبہ میں کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔

پی ٹی آئی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...