ظالمانہ ٹیکس نظام کیخلاف منی گڈز ٹرانسپورٹ فیڈریشن کی آج ہڑتال
ملتان (سپیشل رپورٹر)حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ظالمانہ ٹیکس نظام کے خلاف منی گڈز ٹرانسپورٹ فیڈریشن جنوبی پنجاب نے آج 2جنوری کو جنوبی پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا آج احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اس سلسلہ میں فیڈریشن کے عہدیداران چیئرمین الحاج ارشد خان،وائس چیئرمین الحاج اسلم خان سرپرست ملک محمد اصغر،چیف الیکشن آفیسر خان نواز خان،مرکزی صدر حاجی محمود خان،سینیئر نائب صدرحاجی زوالفقار علی بھٹہ،نائب صدر چوہدری شاہد گل،سیکرٹری جنرل دلدار (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
خان بلوچ،فنانس سیکرٹری ساجد شاہ،چیئرمین مجلس عاملہ حاجی غلام قادر،وائس چیئرمین حاجی ارشاد،ضلعی صدر ملک بشیر احمد،سینیئر نائب صدر رانا ریاض،سرپرست اعلی رشید خان بلوچ،جنرل سیکرٹری حاجی اسلم خان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حبیب اللہ نے اڈہ مالکان ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیورز کی موجودگی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ظالمانہ ٹریفک نظام کے خلاف آج پنجاب بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی بھرپور ہڑتال کی جائے گی اور تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہوں گیں اور اس سلسلہ میں جنوبی پنجاب بھر کی منی گڈز تنظیموں کو ہدایات جاری کردی ہیں انہوں نے کہا کہ پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کی کال پر عوامی اجتعمائی مفاد کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا حکومتی تبدیلی ٹھاہ ہوگئی ہے عوام اور ٹرانسپورٹر پر نئے نظام کے تحت یہ قہر ڈھانے سے ملک میں مہنگائی بیروزگاری اور رشوت ستانی نا صرف عام ہو گی بلکہ یہ ان باتوں کو فروغ دینے کا پہلا زینہ ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ ایک غریب ڈرائیورجو بچوں کی روزی کرنے کے لیے محنت کے بعد جب ایک چکر اٹھاتا ہے وہ کس طرح اس قانون کے تحت یہ ظلم برداشت کرسکے گا حکمران قوم کی دعائیں لیں بددعائیں نہ لیں اگر حکمرانوں کی یہ روش برقرار رہی تو ٹرانسپورٹر اور عوام کا یہ اتحاد مزید طاقتور ہوگا اور یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے۔
ہڑتال