چاند باغ سکول مرید کے اور چناب کالج جھنگ کے درمیان 3روزہ کھیلوں کے مقابلے

چاند باغ سکول مرید کے اور چناب کالج جھنگ کے درمیان 3روزہ کھیلوں کے مقابلے

  



چاند باغ سکول نے سپورٹس فکسچرز کی صحت مند روایت ہمیشہ قائم رکھی ہے،چاند باغ سکول تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،ادارہ ہر سال بڑے پبلک اداروں کے ساتھ سپورٹس فکسچر کا اہتمام کرتا ہے،اسی روایت کے پیش نظرچناب کالج جھنگ نے چاند باغ سکول کا دورہ کیاان کا استقبال روایتی انداز میں کیا گیا، چاند باغ سکول کے پریفیکٹو ریل بورڈ کے شتاق شہ سواروں نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا،اگلے دو دنوں کے دوران ہاکی،باسکٹ بال،فٹ بال، کرکٹ اور والی بال کے بہترین مقابلہ جات دیکھنے کو ملے، بروز جمعتہ المبارک دونوں اداروں کے مابین ہاکی کا میچ کھیلا گیا،چاند باغ سکول نے یہ میچ 1کے مقابلے میں 5 گول سے جیت کر واضح برتری حاصل کری،بروز ہفتہ دونوں اداروں کے مابین باسکٹ بال اور فٹ بال کے میچ کھیلے گئے، باسکٹ بال میچ میں چاند باغ سکول نے 39کے مقابلے میں 49سکور کیے اور فٹ بال میچ میں چاند باغ سکول نے ایک بار پھر1کے مقابلے میں 2گول کر کے شاندار کامیابی حاصل کی،بروز اتوار دونوں ٹیمیں کرکت کا میچ کھیلنے میدان میں اتریں،چاند باغ سکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے،جواباََ چناب کالج جھنگ کی 6وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنا کر مقررہ ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہوئی، مہمان ٹیم نے والی بال کامیدان بھی مار لیا،ان تمام مقابلوں کے دوران دونوں اداروں کے طلبہ کا جوش و جذبہ دیرنی تھا، چاند باغ سکول نے مہمان ادارے کی ٹیموں کی دل کھول کر مہمان نوازی جس کا ذکر ڈاکٹر صدیقی نے فارمل ڈنر میں اپنی تقریر میں کیا،مزید برآں انہوں نے آئندہ سپورٹس فکسچر کے لیے چناب کالج جھنگ آنے کی دعوت دی جسے ادارہ کے پرنسپل جناب چودھری محمد افضل نے کھلے دل سے قبول کیا،دونوں اداروں کے طلبا نے کھیلوں کے علاوہ ایک دوسرے کی ثقافت اور روایات کے متعلق بھی کافی آگاہی حاصل کی جو کہ ان سپورٹس فکسچر ز کا سب سے اہم جزو رہا ہے، چناب کالج جھنگ کی مہمان ٹیمیں 1دسمبر شام ساڑھے چار بجے روانہ ہوئیں،چاند باغ سکول کے سینئر سٹاف،ہاؤس ماسٹر،سینئر ماسٹر اور چناب پرنسپل چودھری محمد افضل نے خوبصورت یادوں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔

٭٭٭

مزید : ایڈیشن 1


loading...